چارسدہ: تھانہ شبقدر کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

*چارسدہ: تھانہ شبقدر کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک*

چارسدہ کے علاقے اٹکی بائی پاس پر گشت کے دوران نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک، جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور ایک بیگ برآمد ہوا، جس کی تلاشی کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ (BDU) کو طلب کرلیا گیا۔ بیگ کی تلاشی کے دوران ایک ہینڈ گرنیڈ، سیفٹی فیوز اور پرائما کارڈ برآمد ہوئے۔

پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں