افضل بٹ کے جرنلسٹ پینل نے نیشنل پریس کلب انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی
اظہر جتوئی صدر، نئیر علی سیکرٹری اور وقار عباسی فنانس سیکرٹری منتخب
اپوزیشن نے انتخابات کی شفافیت کو تسلیم کر لیا، 70 فیصد ٹرن آؤٹ رہا
اسلام آباد () نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان کر دیا گیا، جس میں جرنلسٹ پینل نے تینوں بڑی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیٹی نے باضابطہ نتائج جاری کر دیے۔ نتائج کے مطابق اظہر جتوئی 1090 ووٹ لے کر نیشنل پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، جبکہ نئیر علی نے 1063 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔ فنانس سیکرٹری کے انتخاب میں وقار عباسی نے 1065 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔ الیکشن کے دوران ووٹوں کی گنتی کا عمل نہایت شفاف رکھا گیا، جسے مکمل طور پر ریکارڈ بھی کیا گیا اور مانیٹرنگ کے لیے بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی تھی۔ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اپوزیشن نے بھی گنتی کے عمل کا بغور مشاہدہ کیا اور آخر میں کھلے دل سے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔
انتخابی اعداد و شمار
کل 2033 ووٹ کاسٹ کیے گئے، جن میں سے 2003 ووٹوں کو تسلیم کیا گیا جبکہ 30 ووٹ مسترد ہو گئے۔ انتخابات میں 70 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جو صحافتی برادری کی بھرپور دلچسپی کا عکاس ہے۔
فنانس سیکرٹری کے لیے مقابلہ:
سجاد بخاری: 191 ووٹ
ہرمیت سنگھ: 695 ووٹ
وقار عباسی: 1065 ووٹ (کامیاب)
سیکرٹری کے لیے مقابلہ:
فرقان راؤ: 716 ووٹ
نئیر علی: 1063 ووٹ (کامیاب)
شکیل قرار: 654 ووٹ
صدر کے لیے مقابلہ:
اظہر جتوئی: 1090 ووٹ (کامیاب)
مزید نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج مکمل ہو گی، نائب صدور، جوائنٹ سیکرٹریز اور گورننگ باڈی کی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج مکمل کی جائے گی، جس کے بعد حتمی نتائج کا اعلان ہو گا۔ صحافتی برادری نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں بھرپور شرکت کر کے اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا اور شفافیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
وفاقی وزیر اطلاعات کی اظہر جتوئی کو صدر، نیئر علی کو سیکریٹری، وقار عباسی کو سیکریٹری خزانہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی
وفاقی وزیر اطلاعات نے دیگر نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا
حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، عطاءاللہ تارڑ
صحافی برادری ملک کا اہم ستون ہے، عطاءاللہ تارڑ
پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، عطاءاللہ تارڑ
پریس کلب ایک ایسا ادارہ ہے جو صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار رائے اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، عطاءاللہ تارڑ
نومنتخب عہدیداران کی کامیابی اس بات کی غماز ہے کہ صحافی برادری نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، عطاءاللہ تارڑ
امید ہے نئی قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود، آزادی صحافت اور قومی مفاد میں مثبت کردار ادا کرے گی، عطاءاللہ تارڑ
حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل، ان کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے اور آزادی صحافت کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، عطاءاللہ تارڑ
وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
سیکریٹری اطلاعات اور پی آئی او نے اظہر جتوئی کو صدر، نیئر علی کو سیکریٹری، وقار عباسی کو سیکریٹری خزانہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی
نیشنل پریس کلب پاکستان میں صحافتی برادری کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم ہے جو آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لئے مسلسل کوشاں ہے، وفاقی سیکریٹری اطلاعات
ہم امید کرتے ہیں نومنتخب قیادت اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کی ترقی کے لئے موثر اقدامات اٹھائے گی، وفاقی سیکریٹری اطلاعات
جدید دور کے چیلنجز کے پیش نظر آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، پرنسپل انفارمیشن آفیسر
ہمیں یقین ہے نیشنل پریس کلب اس حوالے سے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھے گا، پرنسپل انفارمیشن آفیسر
وزارت اطلاعات و نشریات نیشنل پریس کلب اور صحافتی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے، وفاقی سیکریٹری اطلاعات/پی آئی او
امید ہے نئی قیادت نیشنل پریس کلب کو مزید فعال اور موثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی، سیکریٹری اطلاعات/پی آئی او
یہ کوئی عام دن نہیں
عزیز ساتھیو!!
تحریر وقار ستی
یہ کوئی عام دن نہیں، یہ تاریخ کے سنہری اوراق میں رقم ہونے والا لمحہ ہے،افضل بٹ صاحب کی قیادت میں جرنلسٹ پینل نے نیشنل پریس کلب میں مسلسل بیسویں بار شاندار کامیابی حاصل کر کے نہ صرف انتخابی میدان فتح کیا بلکہ ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ محض ایک جیت نہیں، بلکہ اس بے مثال اعتماد، بے لوث محبت اور غیر متزلزل وابستگی کی وہ مہر ہے جو صحافتی برادری نے ہمیشہ بٹ صاحب اور ان کی منتخب قیادت پر ثبت کی ہے۔پاکستان بھر میں افضل بٹ کا نام صحافیوں کے حقوق، جدوجہد اور قیادت کی علامت بن چکا ہے۔ ان کی عاجزی، انکساری اور اعلیٰ اخلاق نے انہیں محض ایک لیڈر نہیں، بلکہ پاکستان بھر کے صحافیوں کے دلوں کی دھڑکن بنا دیا ہے۔ یہ جیت کسی فرد واحد کی نہیں، بلکہ آپ سب متحرک، وفادار اور بے لوث ساتھیوں کی جیت ہےوہ ساتھی جو موسم کی شدت، دھوپ، بارش اور سردی کی پرواہ کیے بغیر ہر موقع پر ایک چٹان کی طرح ڈٹے رہتے ہیں۔ جنہوں نے ہر مشکل میں اپنے قائد کا ہاتھ مضبوطی سے تھاما، اور جن کی استقامت نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔یہ محض ووٹوں کی جیت نہیں، یہ عزم، حوصلے، اور جدوجہد کی فتح ہےیہ اس نظریے کی جیت ہے جو ہمیشہ صحافیوں کے حقوق، ان کے وقار اور آزادیٔ صحافت کے لیے بلند رہے گا۔ یہ آپ کی جیت ہے، آپ کی محنت کا ثمر ہے، آپ کی وابستگی کا انعام ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اتحاد اور اتفاق میں مزید برکت ڈالے، ہمیں مزید استقامت دے اور ہمیں حاسدین کے حسد اور نظر بد سے محفوظ رکھے۔ آمین، یا رب العالمین۔۔۔
مبارک ہو!!!! آپ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو ۔