93

سعودی عرب میں پی آئی اے کے مسافر رل گئے ریاض سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ 30 گھنٹوں سے تاخیر کا شکار

سعودی عرب میں پی آئی اے کے مسافر رل گئے ریاض سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ 30 گھنٹوں سے تاخیر کا شکار ہے

سعودی دارالحکومت ریاض سے پی آئی اے کی پرواز نمبر 9754 گزشتہ 30 گھنٹوں سے تاخیر کا شکار ہے جسکء 260 مسافر پی آئی اے کے عدم توجہی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں مسافروں کا کہنا ہے کہ ریاض ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا عملے کی جانب سے ناروا سلوک اختیار کیا گیا جبکہ سعودی حکام نے پاکستانی مسافروں کو ہوٹل اور کھانا مہیا کیا پی آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ کو دمام اتارا گیا جسکے بعد پی آئی اے دوبارہ سے مسافروں کو لیکر ریاض پہنچی جسکے بعد جہاز کے پائلٹ نے پرواز کو اسلام آباد لے جانے سے انکار کر دیا اور موقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ چودہ گھنٹوں سے فلائٹ پر ڈیوٹی دے رہے ہیں انہیں آرام کی ضرورت ہے جسکے باعث فلائٹ 30 گھنٹوں سے تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی آئی اے حکام نے کہا کہ مسافروں کو دوبارہ ائیرپورٹ روانہ کیا گیا ہے اور سعودی عرب کے معیاری وقت چار بجے جہاز اسلام اباد روانہ ہوجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں