فیصل آباد کے نجی سکول میں بااثر افراد نے سکول کی تقریب کے دوران 2 سٹوڈنٹس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ فوٹیج میں تشدد کے بعد طلباء کو ٹیچر کے پاؤں پکڑتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
VO
تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے میں سکول ٹیچر سے بدتمیزی کرنے پر بااثر افراد نے سکول میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر دو طلباء عبداللہ اور مبشر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں طلباء پر تشدد کرتے اور ایک ٹیچر کے پاؤں پکڑتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تشدد کا شکار طلباء نے سکول کے باہر ٹیچر سے ہاتھاپائی کی تھی۔ اور سکول انتظامیہ نے ہی باہر سے افراد کو بلوا کر طلباء پر تشدد کروایا۔
تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے تشدد میں ملوث 3 ملزمان ریاض، اورنگزیب اور جاوید کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔