جرنیل اور کرنل مسلم لیگی ارکان کو عمران خان کے آئینی ترمیمی بل کی حمایت کے لئے فون کررہے ہیں نواز شریف کا کہنا ہے سینیٹ تمام نشستیں ہار جائیں سیلیکٹڈ کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے مریم نواز کا یوم یکجہتی کشمیر پر مظفرآباد میں خطاب

مسلم لیگ نون پاکستان کی مرکزی نا ئب صدر مریم نواز نے  ایک نرتبہ ہھر واشگاف انداز میں کہا ہے کہ عمران خان نے سینیٹ کے انتخابات میں ایخ اپوزیشن جماعتوں  خو کنٹرول کرنے کے لئے اپنے بڑوں سے کہا ہے کہ اپوزیشن پر دبائو شالیں جرنیلوں اور کرنیکوں کے مسلم لیگی ارکان کو فون آرہے ہیں کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کا ساتھ دیں لیکن نواز شریف نے کہا کہ اس حکومت کے جانے کے بعد شوآف ھینڈ اور دیگر معاملات ہونگے مگر اس حکومت کے ساتھ ہم نہیں بیٹھیں گے خواہ ہم سینیٹ کی تمام نشستیں سے محروم ہوجائیں انہوں نے کہا ہے کہ جب مودی کشمیر پر قبضہ کررہا تھا توعمران خان اس وقت سینٹ کے ممبران کو خریدنے میں مصروف تھا سقوط کشمیر کا جب نام آئے گا عمران خان وہاں مجرم بن کر کٹہرے میں کھڑا ہوگا،عمران خان تم نے کشمیر کا سودا کیا کشمیری قوم تمہیں کبھی معاف نہیں کرے  گی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی گراونڈ  مظفرآباد میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز  نے کہا کہ عمران خان تم لاکھ لوگوں کو جیلوں میں ڈال دو نوجوانوں کو لاپتہ کردو یا بزرگوں کو لے جاکر تشدد کرو مگر تمھارے سیاہ کارنامے نہیں چھپ سکتے،عمران خان آپ جواب دیں کہ کہ کیوں مودی کو جرات ہوئی کہ 5 اگست 2019 کو اس نے کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل دی۔ 18 ماہ گزرنے کے باوجود تم اور تمھاری حکومت آج تک کشمیر پر پسپائی اور خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ تمھاری خارجہ پالیسی یہ ہے کہ دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے جو دراصل وہ مجرمانہ خاموشی  ہے۔۔ کشمیری ٰعوام سوال کرتے ہیں کہ کشمیر فروش حکمران نے ان کے ساتھ یہ ظلم کیوں کیا۔ تم نے ٹرمپ سے کیوں پوچھنے کی جرات نہ کی کہ کیا ہوا تمھاری ثالثی کا۔ کشمیری عوام سوال کرتے ہیں کشمیر پر تم وہ کردار ادا نہ کرسکے جو مسلم لیگ نون کی حکومت نے کیا عوام سوال کرتے ہیں کہ تم نے عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں ایک قرارداد بھی کیوں نہ منظور کروائی الٹا بھارت سلامتی کونسل کے  اہم عہدوں پر چلا گیا کیا یہ تمھاری خارجہ پالیسی ہے آج کل نواز شریف کو عمران خان کے بڑوں کے فون آرہے ہیں قانون سازی میں عمران خان کا ساتھ دیں اور اسے بچائیں نواز شریف نے کہا سینٹ الیکش ہار جائیں گے مگر جعلی حکومت اور وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے۔ بندہ تابعددار نے عوام کے حقوق کے ساتھ قومی خزانے پر ڈاکے ڈالے ان شااللہ تمھیں استعفٰی بھی دینا پڑے گا اور لوٹی ہوئی قومی دولت بھی واپس کرنا ہوگی

Maryam Nawaz

انھوں نے کہا عمران خان نے کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکے اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کردیا جو انتہائی شرمناک ہے۔مریم نواز نے کہا کشمیری بھی آج یک زبان ہو کر کہہ رہے ہیں گو عمران گو،

میں نے سنا ہے کہ آج کوٹلی میں آج عمران خان آرہا ہے اور ایک سرکاری کاغذ پر لکھی ہوئی تاکید آزاد کشمیر پولیس کو بھیجی گئی ہے کہ مخالف جماعت کا کوئی رکن عمران خان کے جلسے میں نہیں آپائے۔انہوں نے کہا کہ ہدایت کی گئی ہے کہ اگلی 23 قطاروں میں صرف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بٹھائے جائیں کیوں کہ جعلی وزیراعظم کو ڈر لگتا ہے کہ لوگ اس کا گریبان پکڑیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان سے میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ تم آزاد کشمیر میں کشمیریوں کے لیے کیا پیغام لائے ہو، تم کشمیریوں کو ’15 اگست 2019′ کا وہ دن یاد کرانے آئے ہو جب تم کشمیر کو مودی کی جھولی میں دے آئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا آج کشمیریوں کو یہ پیغام دینے آئے کہ کشمیریوں مجھے معاف کرنا میں تمہارا مقدمہ ہار آیا ہوں، کیا منہ لے کر آئے ہو، کیا بتاگے کہ میں کشمیر کا سودا کر کے آیا ہوں؟انہوں نے مزید کہا کہ تم میڈیا کنٹرول کرلو، اداروں کو کنٹرول کرلو لیکن جہاں جہاں سقوط کشمیر کا ذکر آئے گا وہاں عمران خان مجرم بن کر کھڑا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام، ان کی قربانیوں، ان کے شہدا، ان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بتانا چاہتی ہوں جب آپ کو چوٹ لگتی ہے تو ہمارے دل زخمی ہوتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اپنے پیاروں کو اسطرح کھو دینا کوئی معمولی بات نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قدرتی موت آجائے تو وہ زخم کبھی نہیں بھولتے لیکن اپنی آنکھو کے سامنے بھارتی درندگی سے اپنے پیاروں کو شہید ہوتے دیکھنا بہت دل گردے کا کام ہے اس کے لیے بہت بڑا جگر چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ تم جتنے چاہے نوجوانوں کو پابند سلاسل کردو، نوجوانوں کو بدسلوکی کا نشانہ بنا، بزرگوں کو نامعلوم مقام پر قید رکھو، اپنی ہی سرزمین پر کشمیروں سے دشمنوں والا سلوک رکھو لیکن یاد رکھو ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم مسئلہ کشمیر پر ایک ہے، میں دل سے یہ یقین دلاتی ہوں کہ پاکستان کا بچہ یکجان ہے، سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں اور ہیں لیکن جہاں ملک کے قومی مفادات کی بات آتی ہے چاہے وہ ہماری جوہری پروگرام ہو یا مسئلہ کشمیر ہو پاکستانی قوم ایک دل اور ایک جان کی طرح کشمیریوں کے ساتھ متحد ہیں۔تاہم چند تلخ حقائق ایسے ہیں جن کا جواب عمران خان کو اور اس کو لانے والوں کو دینا پڑے گا، ہم آج اس جعلی حکمران سے سوال پوچھیں گے کیوں کہ قومی مفادات کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے یہ سول پوچھتے ہیں کہ کیوں تم نے سازش کے ذریعے عوام کو ایک منتخب حکومت سے محروم رکھا، کیوں کہ تم نے پاکستان کو خارجی اور داخلی محاذ پر کمزور کیا۔انہوں نے سوال کیا کہ بھارتی انتخابات کے وقت کس نے نریندر مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگی تھیں، کس نے کہا تھا کہ مودی جیت گیا تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا؟ عمران خان یہ تمہارے جیسے تابعدار کا روگ نہیں ہے اس کے لیے پاکستان نے ایک ہی بیٹا پیدا کیا ہے جس کا نام نواز شریف ہے۔مریم نواز نے کہا کہ کشمیری عوام یہ سوال یہ کرتی ہے کہ تمہاری خارجہ پالیسی وہ کردار ادا نہیں کرسکی جو ہماری حکومت کا فرض تھا، کیوں تم ملک گیر احتجاج کی قیادت نہیں کرسکے جس کے لیے دشمن کو اور پوری دنیا کو ہمیں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم بآور کروانے تھے اور عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کے حق میں تم ایک بھی قرار داد منظور نہیں کرواسکے۔مریم نواز جب اسٹیج پر آئیں تو تقریر کا آغاز ان الفاظ سے کیا کہ میرے کشمیری بہن بھائیو، بزرگو، آپ کو کشمیر کے بیٹے نواز شریف کا سلام جب کے آخر میں کشمیر فروش نیازی استعفٰی دو۔ چینی چور عمران استعفٰی دو سمیت درجن بھر نعرے لگائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں