گلوکار بلال سعید اور بھائی کے درمیان بھر پور فائٹ خاتون کون ہے؟

بلال سعید اور اس کے بھائی کے مابین گرل فرینڈ کے معاملے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا کو تماشہ دکھانے کے بعد صلح ہوگئی لیکن وہ لڑکی کون تھی ابھی تک یہ راز ہے  بعض لوگوں نے دعوی کیا ہے کہ وہ گرل فرینڈ نہیں بلکہ اس کے بھائی کی بیوی ہے لاہور میں دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بننے والی حسینہ وڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے بلال سعید نے خاتوں کو لاتیں ماریں اور خاتوننے لڑائی میں بھرپور حصہ بھی لیا سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ‏دنیا کو گانوں کے ذریعے محبت کا پیغام دینے والے بلال سعید نے اپنے بھائ اور بھابھی کو چپیڑوں مکوں اور ککوں سے محبت کا پیغام ہے
اسد مغل کا سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا ہے کہ ‏‎بلال سعید اور اسکی بہن گھر سے ایک کروڑ چوری کرکے بھاگے تھے اسلام آباد میں ایف آئی آر انکی والدہ نے کٹواںٔی تھی۔ اس الزام کی تصدیق نہیں ہوسکی گلوکار بلال سعید نے اپنے بھائی اور خاتون پر تشدد کے بعد وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانتا ہوں کہ خواتین کی کس طرح عزت کی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک وضاحتی بیان میں گلوکار بلال سعید نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ خواتین کی کس طرح عزت کی جاتی ہے اور یہ بھی جانتا ہوں کہ خواتین کا تحفظ کس طرح کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہاتھ اس لیے اٹھایا تاکہ میں اپنی فیملی کی حفاظت کر سکوں۔ جو میرے گھر کے باہر ہوا اس کے علاوہ یہ لوگ مجھے طویل عرصے سے بلیک میل کر رہے تھے

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ میں چند دنوں سے خاموش تھا، کیونکہ میری بطورِ آرٹسٹ پہلی ترجیح میرا کام تھا۔ لیکن یہ لوگ میرے حالات کا فائدہ اٹھا رہے تھے۔
بلال سعید رابطہ کیا تو گلوکار نے بات کرنے سے انکار کردیا اور صرف اتنا کہا کہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے بات نہیں کر سکتا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ بھائی کے ساتھ موجود خاتون اس کی دوست ہے جبکہ بلال سعید کے بھائی نے کہا کہ یہ لڑکی میری دوست نہیں بلکہ بیوی ہے۔

اُدھر لاہور نیوز لڑائی جھگڑے کے تمام حقائق سامنے لے آیا۔ ترجمان ڈولفن فورس نے کہا کہ ون فائیو کی اطلاع پر موقع پر پہنچے۔ موقع پر پہنچ کر ڈولفن فورس نے دونوں بھائیوں کو چھڑوایا۔ لڑکی کے گھر لانے پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوا۔ واقعہ ایک ماہ پرانا ہے ، 3 دن پہلے اس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ بلا ل سعید اوراس کے بھائی نے تھانہ سندر میں کوئی درخواست نہیں دی۔
 

 

یاد رہے کہ معروف گلوکار بلال سعید نے ڈولفن اہلکاروں کے سامنے اپنے بھائی اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار بلال سعید آپے سے باہر ہو گئے ہیں اور اپنے بھائی اور خاتون پر تشدد کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال سعید ڈولفن اہلکاروں کی موجودگی میں بھائی اور خاتون پر تشدد کر رہے ہیں جبکہ ڈولفن اہلکار کارروائی کی بجائے بیچ بچاؤ کرا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلوکار بلال سعید کا لڑکی سے دوستی پر سگے بھائی سے جھگڑا ہوا، بلال سعید اپنے بھائی اور اس کی دوست پر برس پڑے، بلال سعید نے اپنے بھائی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی۔

بلال سعید کی لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گلوکار بلال سعید اور ان کے بھائی کے درمیان جھگڑا دس جنوری کو سندر تھانے کے علاقے میں ہوا، ڈولفن پولیس کی موجودگی میں بلال سعید کا اپنے بھائی اور ایک خاتون سے جھگڑا ہوا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ   بلال سعید لڑکے اور لڑکی کو گھونسوں اور لاتوں سے ماررہے ہیں جبکہ ڈولفن اہلکار بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔
پولیس کے مطابق بلال سعید نے اپنے بھائی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی تھی۔ فریقین کے مابین صلح ہونے پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ بلال سعید کے منیجر مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔ 


پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید کی منع کرنے کے باوجود لڑکی کے ساتھ دوستی کرنے پر سگے بھائی سے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں بلال سعید اپنے بھائی کے ساتھ ساتھ اس کی تو لڑکی پر بھی تھپڑوں کی بارش کر دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولفن اہلکاروں کی موجودگی میں بلال سعید پہلے اپنے بھائی کو تھپڑ مارتا ہے، تاہم ڈولفن اہلکاروں کے بیچ بچاؤ کروانے کے درمیان بلال سعید اپنے بھائی کی دوست لڑکی کو پہلے تھپڑ اور پھر ٹانگ مارتا ہے، جو سیدھی لڑکی کے پیٹ میں جا لگتی ہے۔

جھگڑے کے بعد گلوکار بلال سعید نے اپنے بھائی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی تھی، جس پر پولیس نے دونوں فریقین کے درمیان صلح ہونے کے بعد مقدمہ درج نہیں کیا تھا اور بلال سعید کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بلال سعید اس کے بھائی اور لڑکی کے درمیان ہونے والی لڑائی کی ویڈیو 10 جنوری کی ہے، بلال سعید اور اس کے بھائی کے درمیان جھگڑے کا واقعہ سندر تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔

خیال رہے کہ گلوکار بلال سعید گزشتہ برس بھی لاہور کی مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ہونے والے متنازع شوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی زد میں رہے تھے ، جس پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں