مظفر آباد میں شہری کو زخمی کرنے والا ڈکیت گینگ کا بد معاش ڈرامائی انداز میں گرفتار ملزم قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث بتایا گیا

تھانہ پولیس صدر مظفرآباد کی دبنگ کاروائی….
تفصیلات کے مطابق مورخہ 18/09/24 کو بوقت 30 11 بجے رات بمقام گوجرہ نالا مسمی راجہ شہباب ولد محمد حسین سکنہ پنیالی باغ حال
تاجر شوکت لا ین مظفرآباد کو 2 نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر روک کر ڈکیتی کے دوران 2 گولیاں مار کر شدید مضروب کیا ۔جو تا حال داخل ہسپتال ہے ۔جس پر تھانہ پولیس صدر میں مقدمہ درج کرتے ہوئے DIGPریجن مظفرآباد اور ایس ایس پی مظفرآباد کامران علی کی طرف سے دیئے گئے خصوصی ٹاسک کو پورا کرتے ہوئے نامعلوم ڈکیت گروپ کو ایس ایچ او تھانہ صدر منظر حسین چغتائی نےایک ہفتے کے اندر تکنیکی مہارت سے ٹریس کرکے ملزم مسمی جلال میر ولد ارشاد میر سکنہ چھتر گام لیپہ کو آجمورخہ 27/09/24 کو ایس ایچ او تھانہ صدر منظر حسین چغتائی نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ چھتر کلاس عبدلواجد علوی معہ ٹیم تنویر سلہریا تفتیشی افسر ۔اخلاق۔عمران ۔سیماب۔ظہور۔دانیال۔جمیلDFCs کے بمقام موجی لیپہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ملزم مذکور کا تعلق پیشہ ور ڈکیت گروپ سے ہے جو آذادکشمیر و پاکستان میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں