فارورڈ میسج ۔۔۔۔
پانہ پل پتن آزاد جموں کشمیر کے قریب دو لاشیں بے یار و مددگار:
حکام کی غفلت پر سوالیہ نشان پانہ پل کے قریب دو لاشیں گزشتہ چار سے پانچ دنوں سے بے یار و مددگار پڑی ہیں، لیکن متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ پولیس اسٹیشن اور ریسکیو 1122 پلندری سمیت تمام اداروں کو مطلع کرنے کے باوجود یہ لاشیں پانہ پل سے تین کلومیٹر آگے موجود ہیں، جو ہماری بے حسی کے باعث مرنے کے بعد بھی جانوروں کا شکار ہو رہی ہیں۔یہ امر باعث تشویش ہے کہ انسانی زندگی کی قدر و قیمت کا کوئی احساس نظر نہیں آتا۔ کشمیر کے ریسکیو اور پولیس حکام سے درخواست ہے کہ فوری طور پر ان لاشوں کو پانی سے نکال کر انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔متاثرہ خاندان انصاف اور فوری کارروائی کے منتظر ہیں۔🍁