کوئٹہ‘حضورﷺ کی شان میں گستاخی کر کے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنیوالا ملعون گرفتار‘مقدمہ درج

عوام کا شدید احتجاج‘پولیس اسٹیشن کا گھیرائو

کوئٹہ:توہین آمیز گستاخانہ کلمات کی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا ہوٹل مالک گرفتار ‘ ایس ایچ او خروٹ آباد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص نے ختم نبوتﷺ اور حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں میں اشتعال پیدا ہوگیا اور جبل نور مغربی بائی پاس پر احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگیا مظاہرین نے خروٹ آباد پولیس اسٹیشن کا گھیرائو بھی کیا پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد اجمل نے دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا کہ خروٹ آباد کے رہائشی سخی ہوٹل کے مالک عبدالعلی عرف لالہ قوم نورزئی نے توہین آمیز کلمات پر مبنی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر پولیس نے زیر دفعہ 295c-34کے تحت ملزم اور ویڈیو بنانے والے نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ‘جبکہ مزید تفتیش جاری ہےدریں اثنا پولیس حکام کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین منتشر ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں