مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے علاقے نور باغ میں آتشزدگی کے واقعہ میں تین مکانات کو آگ لگ گئی،انڈین فوج کے ملوث ہونے کا خدشہ

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے علاقے نور باغ میں آتشزدگی کے واقعہ میں تین مکانات کو آگ لگ گئی،انڈین فوج کے ملوث ہونے کا خدشہ

آج صبح 7 بجے کے قریب انڈین مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر شہر کے نور باغ علاقے میں تین رہائشی مکانات کو اچانک آگ لگ گئی
اچانک تینوں مکانات میں شعلے بلند ہونے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے مکانات جلنے لگے
متعلقہ محکمہ نے پہنچ کر شعلوں پر قابو پالیا ہے تاہم مکانات جل چکے ہیں
اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے کی وجہ بارے تحقیقات جاری ہیں
گمان ہے کہ حسب سابق کی طرح یہ آگ انڈین فوج نے لگائی ہے کیونکہ بارہا کشمیریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے،دکانوں کے تالے توڑنے کے ثبوت کشمیری لوگ انڈین گورنمنٹ کو پیش کر چکے ہیں تاہم آج دن تک کسی بھی فوجی کو کوئی سزا نہیں دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں