ٹنڈو محمد خان میں حالیہ برساتوں کی تباہ کاریوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے کہیں پانی ہے تو کہیں فاقوں کے ڈیرے کہیں لوگ بیماریاں پھیلنے سے تو کہیں برساتی پانی میں ڈوب کر مر رہے ہیں آج بھی دو مختلف واقعات میں تین معصوم بچے برساتی پانی میں ڈوب کر جانبحق ہو گئے
وی او…
ضلع ٹنڈو محمد خان میں برسات کا سلسلہ بند ہوئے چار روز گذر گئے لیکن انتظامیہ تاحال برساتی پانی کی نکاسی کیلئے متحرک نہ ہوسکی جس کے باعث ٹنڈو محمد خان کی تحصیل بلڑی شاھ کریم کے گاؤں انور منگراڑ میں دو بچے پانچ سالہ عادل اور سات سالہ منظور برساتی پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ورثاء نے نکال کر رورل ھیلتھ سینٹر بلڑی شاہ کریم منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے دونوں بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جبکہ دوسرا واقعہ تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے گاؤں سائینداد لاشاری میں پیش آیا جہاں دس سالہ معصوم بچی زویا لاشاری برساتی پانی میں ڈوب کر جانبحق ہو گئی ورثاء نے لاش نکال کر لاش سمیت حیدرآباد بدین روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا اور سخت نعرے بازی کی اس موقع پر ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہے اگر پانی نکال دیا جاتا تو یہ حادثہ پیش نہیں آتا…