اٹک: سکول وین پر فائرنگ کے6نامزد ملزمان میں سے3 کی گرفتاری پر ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی پریس کانفرنس۔سکول وین پر فائرنگ کے نتیجہ میں 2کمسن طالبات کو شہید،ڈرائیور سمیت6طلبہ و طالبات کو زخمی کرنے والے باپ،بیٹا سمیت 3 نامزد ملزمان گرفتار۔
ً: ملزمان نے تھانہ صدر کے گاؤں ڈھیری کوٹ میں دیرینہ دشمنی پر سکول وین پر فائرنگ کی تھی۔فائرنگ کی زد میں آ کر 2 کمسن طالبات 9سالہ رامین شفیق دختر شفیق احمد اور10سالہ عروہ فاطمہ دختر جمشید خان شہید ہو گئیں تھیں۔:2طالبات کو شہیداور ڈرائیور سمیت6معصوم طلبہ وطالبات کو زخمی کرنے والے باپ،بیٹا سمیت 3 درندہ صفت ملزمان محمد صفدر ولد محمد اسلم، اسکا بیٹااعظم خان اور رحیم خان عرف نومی ولد عظیم خان گرفتار :عدم گرفتار ملزمان محمد نعیم ولد عظیم خان،محمدطارق ولد محمد نواز اور ناصر محمود ولد محمد صفدر کی گرفتاری کیلئے پولیس کی تمام5ٹیمیں اپنے وسائل کا بھر پور استعمال کر رہی ہیں۔:طالبات کو شہیداور ڈرائیور سمیت6معصوم طلبہ وطالبات کو زخمی کرنے کے سانحہ کی خبر بین الاقوامی سطح کی تھی۔سکول وین پر فائرنگ کے سانحہ پر اٹک پولیس کے تمام وسائل صرف کیے گئے،جس کے نتیجہ میں ملزمان کی گرفتاری ممکن ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے فوری نوٹس پر انتہائی حساس نوعیت کے مقدمہ قتل کی تفتیش کیلئے انہوں نے فوری طور پر 5ٹیمیں تشکیل دیں۔: پولیس کی تفتیشی ٹیموں ایس ایچ او تھانہ صدر،ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک،ایس ایچ او تھانہ حضرو،ڈی ایس پی سی آئی اے اٹک اور ڈی پی او آفس اٹک کی ٹیمیں شامل تھیں۔: ایسے درندہ صفت ملزمان کو عدالت سے کڑی سے کڑی سزا دلوا کر نشان عبرت بنایا جائے گاتا کہ دوبارہ ایسی وحشت زدگی نہ ہو۔: ایسی درندگی، وحشت اور سفاکیت کا مظاہرہ کرنے والے غیر انسانی عناصر کو پنپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔شہید اور زخمی ہونے والے طلبہ و طالبات 22اگست کو صبح اپنے گھروں سے سکول وین پر ملک انوار الحق میموریل پبلک سکول سرگ جا رہے تھے۔مقدمہ زخمی ڈرائیور افضال عارف ولد محمد عارف سکنہ سرگ کی مدعیت میں تھانہ صدر اٹک میں قتل،دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
