پنجاب کے تاریخی شہر بھیرہ کے علاقے بونگہ سرخرو میں زمین کے تنازع پر ناخلف نوجوان نے فائرنگ کرکے چچا کو قتل جبکہ والد کو زخمی کر دیا، لاش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا ہے

پنجاب کے تاریخی شہر بھیرہ کے علاقے بونگہ سرخرو میں زمین کے تنازع پر ناخلف نوجوان نے فائرنگ کرکے چچا کو قتل جبکہ والد کو زخمی کر دیا، لاش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا ہے

تھانہ بھیرہ کے علاقے بونگہ سرخرو کا رہائشی ارشد اپنے والد سے زمین کا حصہ مانگتا تھا اس کا والد اور چچا دونوں بھائیوں اللہ بخش اور یوسف زمین تقسیم نہیں کرنا چاہتے تھے جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ملزم ارشد نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ملزم کا والد یوسف زخمی ہو گیا جبکہ چچا اللہ بخش گولی لگنے سے جابحق ھوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے لاش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں