لاہور میں اغوا برائے تاوان اور قتل کی واردات۔۔۔ 5 سالہ فجر کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، پھر لاش جنگل میں پھینک دی۔ ملزم بچی کی تلاش میں مدد کا ڈرامہ بھی کرتا رہا۔

لاہور میں اغوا برائے تاوان اور قتل کی واردات۔۔۔ 5 سالہ فجر کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، پھر لاش جنگل میں پھینک دی۔ ملزم بچی کی تلاش میں مدد کا ڈرامہ بھی کرتا رہا۔۔

لواحقین کے مطابق 5 سالہ فجر 10 اگست کو لاپتہ ہوئی تھی۔۔ ملزم کاشف فجر کے گھر کے سامنے رہتا تھا اور بچی کے والد راشد کا بہترین دوست تھا، راشد نے ملزم کو کاروبار کیلئے 10 لاکھ روپے ادھار بھی دے رکھے تھے۔۔ جبکہ ملزم کاشف فجر کے باپ سے تاوان کی رقم کا مطالبہ بھی کرتا رہا۔ قتل کے بعد ملزم نے بچی کی لاش جنگل میں پھینک دی جہاں جانوروں نے اسے نوچ ڈالا۔۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے بچی کی ہڈیاں اور کپڑے ملے ہیں۔۔ بچی کو اغواء کرنے والا ملزم کاشف زینب کیس کی طرح بچی کو تلاش بھی کرتا رہا۔۔

پولیس ذرائع کے مطابق فجر کے کپڑے اور سر کے بال پولیس نے برآمد کرکے فرانزک کیلئے بھجوا دیئے، بچی کی ہڈیاں سر کے بال اور خون آلود کپڑے ملزم کی نشاندہی پر برآمد کئے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں