تحریک انصاف کی جشن آزادی کی ریلی کو اٹک میں روکنے کے لئے سابق MNA میجر طاہر صادق کی رہائش گاہ کے اطراف میں پولیس کی گاڑیاں اور بھاری نفری تعینات،

اٹک کی دونوں قومی اسمبلیوں کی نشستوں سے تحریک انصاف کے سابق امیدواران میجر طاہر صادق اور محترمہ ایمان طاہر کی رہائش گاہ کے اطراف میں پولیس کی چار گاڑیوں پر مشتمل بھاری نفری تعینات،بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر جشن آزادی کی ریلی نکالی جانی تھی،سابق رکن قومی اسمبلی زین الہی نے کارکنان سے رابطے بڑھاتے ہوئے ،ان کو پرامن رہنے کی ہدایت کردی،اٹک پولیس اور ایلیٹ فورس کے درجنوں اہلکار موقع پر پہنچ گئے،تحریک انصاف کے کارکنان میجر طاہر صادق کی رہائش گاہ پہنچنا شروع ہوئے تاہم پولیس کو دیکھ کر منتشرہوگئے ،پولیس کی بھاری نفری مرکزی رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری کی اٹک میں رہائش گاہ الہادی ہاؤس کے باہر بھی تعینات،فوارہ چوک میں پاکستان راہ حق پارٹی کی نکالی جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،دریں اثنا تحریک انصاف جشن آزادی موٹر سائیکل ریلی پر ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی نے چھاپہ مار کر سابق امیدوار پنجاب اسمبلی عمیر احمد سمیت چار کارکنان تحریک انصاف کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار شدگان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،پولیس کا گرفتاریوں کی تفصیلات ظاہر کرنے سے گریز، میڈیا کہ استفسار پر کہ پاکستان راہ حق پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کوجشن آزادی کی ریلیاں نکالنے کی اجازت ہے تحریک انصاف کو جشنِ آزادی کے موقع پر کسی طرح کی ریلی نکالنے کی اجازت نہیں، صرف تحریک انصاف پر پابندی کے سوال پر پولیس حکام کی معنی خیزخاموشی بھی سوالیہ نشان ہے،یہ امر قابل ذکر ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی ون تحریک انصاف ، ضلعی صدر قاضی احمد اکبر خان کے ڈیرے جتیال حویلی روڈ اور موڑ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں