ایل ایم کے آر نے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم تیار کرنے کیلئے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ کے ساتھ معاہدہ کرلیا

*پاکستان ( )* ایل ایم کے آر نے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم تیار کرنے کیلئے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ کیساتھ معاہدہ کرلیا ۔لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بننے کے بعد پنجاب میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ میں جدت آجائے گی اور زمینداروں اور سٹیک ہولڈرز کے لیے رسائی آسان ہو جا ئے گی ۔نیا سسٹم مرکزی ڈیٹا بیس بنائے گا جس میں صوبے بھر کے تمام اراضی ریکارڈ شامل ہوں گے ساتھ ہی دیہی، شہری، پیری شہری اور کچی آبادی کے علاقے بھی شامل ہو ں گے ۔ روایتی زمینی ریکارڈ کو جدید جی آئی ایس ٹیکنالوجی کیساتھ مر بو ط کر کے ایل ایم کے آر ایک مضبوط نظام فراہم کر ے گا جو تمام پیچیدگیوں کوختم کر دے گا ۔نئے سسٹم کے ذریعے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ مالکان کو جائیداد کی تمام معلومات ایک کلک پر فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گا ۔یہ نظام سرکاری ایجنسیوں کو زمینی ریکارڈ کے انتظام کو ہموار کرنے، ملکیت کے تنازعات کو حل کرنے اور زمین کی مجموعی نظم و نسق کو بہتر بنائے گا ۔معاہدے پر دستخط کر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وی پی ٹیکنالوجی بزنس اینڈ الائنس ایل ایم کے آر ناصر تنویر نے کہا کہ ہم اس اہم منصوبے پر پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ کے ساتھ شراکت کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ہم ایک ایسا لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم فراہم کریں گے جو پنجاب کے شہریوں کو بااختیار بنانے کیساتھ شفافیت لائے اور فنڈنگ تک رسائی کو بہتر بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں