پنجاب سے پیشہ ور ٹرینڈ؍تربیت یافتہ مختلف روپ دھار کر وارداتیں کرنے والا نوسرباز خواتین کا گروہ گرفتار مقدمہ درج

مظفرآباد( ) تھانہ پولیس سٹی کی دبنگ کاروائی پنجاب سے پیشہ ور ٹرینڈ؍تربیت یافتہ مختلف روپ دھار کر وارداتیں کرنے والا نوسرباز خواتین کا گروہ گرفتار مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد نے پنجاب سے خواتین کا ایک ایسا نوسرباز مختلف روپ دھار کر جیولرز کی دوکانوں کو لوٹنے والا گروہ راشدزرگر کی حاضردماغی کی بناء پر ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔دوران تفتیش نوسرباز خواتین کے قبضہ سے حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں پاکستان صوبہ پنجاب ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والی متعدد خواتین مختلف گروپوں کی شکل میں آزاد کشمیر کے تمام بڑے شہروں کا رخ کیئے ہیں یہ خواتین مڈل کلاس خاتون کا روپ دھرتے ہوئے 2 یا3 کی ٹولی میں اپنے آپکو پردہ دار خاتون کے طور پر ظاہر کرتی ہیں ایک مارکیٹ کے اندر داخل ہو کر کسی ایک جیولر شاپ کا انتخاب کرتے ہوئے دوکان میں جا کر انتہائی شریفانہ اور شائستہ انداز سے زنانہ و مردانہ طلائی زیور بالخصوص انگوٹھیاں وغیرہ نکلوا کر ان کی چیکنگ پڑتال و سودا طے کرنے کے دورانیہ میں دوکاندار اور اس کے معاون اگر کوئی ہو تو کو باتوں اور مزید زیور دیکھانے کے پے در پے اصرار کرتے ہوئے انتہائی چاکدستی اور مہارت سے مردانہ انگوٹھی بالخصوص انتخاب کرتے ہوئے فوری طور پر اپنی انگلی پر پہن کر ہاتھ میں پکڑے ہوئے پاؤچ میں منتقل کر دیتی ہیں اور دوکاندار کو اپنی چاک زبانی سے الجھاؤ کی کیفیت کا شکار رکھتے ہوئے دوکان سے باہر نکل جاتی ہیں اور چند سیکنڈ کے اندر اپنے پاس رکھے شاپر سے چادریں وغیرہ نکال کر حلیہ تبدیل کر لیتی ہیں ۔اگر دوکاندار چند منٹ میں اپنے ساتھ ہونے والی واردات کا ادراک بھی کرے تو خواتین کو ٹریس کرنا ناممکن ہو کر رہ جاتا ہے ۔ گزشتہ کل شوکت جیولرز کے مالک راشد زرگر نے حاضر دماغی سے اس کے ساتھ ہونے والی ایک واردات کو ناکام بناتے ہوئے پولیس کو مطلع کیا جس پر تھانہ پولیس سٹی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو نوسرباز خواتین کا گروہ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ طلائی زیورات برآمد کر لیا اور مزید خواتین کے قبضہ سے دیگر جگہوں سے چورائی گئی ان ٹریس لاکھوں روپے مالیت کی4عدد سونے کی انگوٹھیاں بھی برآمد کر کے زیر دفعہ 550ض ف ضبط کر لی ہیں۔ کوئی بھی متاثرہ دوکاندار؍شخص ان انگوٹھیوں کی نشانی بتا کر تحت ضابطہ اپنا مال مسروقہ حاصل کر سکتا ہے ۔ راجہ سہیل احمد خان انسپکٹرSHOتھانہ پولیس سٹی نے عوام الناس ؍ دوکانداران کو خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور خواتین کی خرید و فروخت کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس طرح کا کوئی نوسربازروپ دھار کر خریداری کی غرض سے نہ آئی ہوں۔اگر کوئی شک گزرے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کاروائی ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں