اسلام آباد (کرائم رپورٹر) آزاد کشمیر میں پلندری سے ایک اور حوا کی بیٹی درنگی کا نشانہ بن گئی مسمات ث کی ہمشیرہ کی مدعیت میں درخواست دائر کی متاثرہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پانچ ماہ کی حاملہ ہے جو بعمر 20 سال ہے سادہ لوح غریب ہونے کی وجہ سے زہنی تناؤ کا شکار اور سنگین نتائج کی دھمکیوں سے خوفزدہ لڑکیوں کو باثر درندوں نے قید تنہائی میں نوچا ۔
درخواست گزار کے مطابق ملزمان نے کسی سے بھی تذکرہ کرنے یا قانون چارہ جوئی کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی جس پر زیر دفعہ 10 ضمن 2 کی ایف آئی آر کے اندراج کے بعد دونوں ملزمان کی تلاش جاری ہے لیکن ملزمان کو بدنام زمانہ کھوکھروں کی پناہگاہ میں دے دیا گیا۔ پلندری کی پولیس اسلام آباد سے ملزمان کی گرفتاری کے عمل ناکامی کی صورت میں واپس چلی گی درندوں کے ورثاء نے نوٹوں کی بارش کی آفر بڑے بڑے سفارشیوں کی لائنیں لگ گئی ۔
ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ایس پی کوٹلی اور متعلقہ ایس ایچ او نے متاثرہ فیملی کی سپورٹ میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے باثر شخصیات کی اندرون خانہ متاثرہ فیملی پر دباؤ کیس کو دبانے کے لیے اندرون خانہ علاقے کے کھڑپینچ پنچایت کے زریعے حل کرنے کی کوششیں تیز زرائع نے انکشاف کیا ہے دونوں ملزمان کو اسلام آباد کے غوری ٹاؤن اردگرد چھپا رکھا ہے جسکی خالہ کی شادی ادھر کے کسی کھڑپینچ سے ہوئی ہے جو ملزمان کو دینے سے کھلا انکاری ہیں ۔