اسلامی نظریاتی کونسل نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امید کی کہ عدالت ِعظمٰی اس فیصلے کو جلد نظرثانی کرے گی

اسلام آباد

اسلامی نظریاتی کونسل کا 238واں (خصوصی) اجلاس چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

کونسل نے کرمینل نظرثانی پٹیشن نمبر 2/2024 (مبارک ثانی کیس) کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔

اس سلسلے میں کونسل جلد تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ کو ارسال کرے گی۔

کونسل نے قرار دیا کہ مذکورہ فیصلے میں بہت سے پہلو ایسے ہیں جن کو علماء کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل اسلامی احکام کے مطابق درست نہیں سمجھتی۔

لہٰذا سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان اپنے فیصلہ مورخہ 24-07-2024 پر دوبارہ از خود نظر ثانی فرمائیں اور تحفظات کو دور کریں۔

کونسل نے قراردیا کہ اس فیصلے سے پوری قوم اضطراب میں مبتلا ہے۔

قانونی موشگافیوں کے بجائے یہ ایمان اور حبِ رسول کا مسئلہ ہے۔ تمام طبقات کو باہمی مفاہمت سے اس کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

کونسل امید رکھتی ہے کہ معزز عدالت ِعظمٰی اس فیصلے کو جلد نظرثانی کرے گی اور حکومت، بالخصوص وزیراعظم اس سلسلے میں ہر حوالے سے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں