سپریم کورٹ نے قذف کیس میں سابق شوہر کی بریت کیخلاف نظرثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ بانی پی ٹی آئی والی مراعات ملیں تو مجھے عمر قید بھی قبول ہے، وکیل درخواست گزار

سپریم کورٹ، شریعت اپیلیٹ بنچ میں قید سے متعلق کیس کی سماعت

سپریم کورٹ نے قذف کیس میں سابق شوہر کی بریت کیخلاف نظرثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ملنے والی مراعات کا تذکرہ

درخواست گزار کے وکیل اسلم خاکی آپ کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس کا اے او آر رفاقت شاہ سے مکالمہ

مجھے ذاتی حیثیت میں کیوں جیل بھیجنا چاہتے ہیں؟ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ رفاقت شاہ

جو مراعات بانی پی ٹی آئی کو مل رہی ہیں وہ دیں تو شاہ صاحب بھی جیل جانے کو تیار ہوجائیں گے، اسلم خاکی وکیل درخواست گزار

میں تو کئی مرتبہ کہ چکا ہوں کہ جیل جانے کو تیار ہوں، اسلم خاکی وکیل درخواست گزار

بانی پی ٹی آئی والی مراعات ملیں تو مجھے عمر قید بھی قبول ہے، وکیل درخواست گزار

چلیں ان باتوں کو چھوڑیں، کیس پر بات کر لیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

درخواست گزار کا شوہر سعودی عرب سے واپس آیا تو انکی بیٹی پیدا ہوئی، اسلم خاکی وکیل درخواست گزار

شوہر نے بچی کو قبول نہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ اسکی نہیں ہے، اسلم خاکی

خاتون سعیدہ بیگم کو اس کے شوہر نے اس معاملے پر طلاق دے دی تھی، اسلم خاکی

خاتون نے بدکرداری کا جھوٹا الزام لگانے پر قذف کا کیس کیا، اسلم خاکی

ٹرائل کورٹ نے ملزم کو بری کر دیا، شریعت کورٹ نے دو سال کی سزا دی، اسلم خاکی

سپریم کورٹ نے ملزم کو بری کر دیا، بچی کی ولدیت کا معاملہ سنگین ہے، وکیل درخواست گزار

بچی کی عمر 25 سال ہوگئی ولدیت کے مسائل کی وجہ سے اسکی شادی بھی نہیں ہو رہی، اسلم خاکی

شادی ہونے نہ ہونے کا کیس سے تعلق نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

فیصلے میں صرف اتنا چاہتے ہیں کہ بچی کی ولدیت قبول کی جائے، اسلم خاکی

ملزم کا جھوٹ بولنا ثابت ہوا، ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق وہ ڈیڑھ سال پاکستان رہا، اسلم خاکی

ملزم کا دعویٰ ہے کہ اپنے گھر رہتے ہوئے بھی اسکی بیوی تک رسائی نہیں تھی، اسلم خاکی

ٹرائل کورٹ نے معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہوئے ملزم کو بری کیا، اسلم خاکی

معاملہ کافی پیچیدہ ہے اس لیے باہمی مشاورت سے فیصلہ سنائیں گے، چیف جسٹس

چیف جسٹس کی سربراہی میں شریعت اپیلیٹ بنچ نے کیس کی سماعت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں