پب جی گیم کا جنون انسانی جانوں کے مسلسل ضیاع کا باعث بن رہا ہے۔۔۔ لاہور میں پب جی گیم سے متاثر اٹھارہ سالہ نوجوان پستول سے کھیلتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

پب جی گیم کا جنون انسانی جانوں کے مسلسل ضیاع کا باعث بن رہا ہے۔۔۔ لاہور میں پب جی گیم سے متاثر اٹھارہ سالہ نوجوان پستول سے کھیلتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا
پب جی گیم کا جنون نوجوانوں کی زندگیاں متاثر کرنے لگا۔۔۔ کسی نےخودکشی کی تو کسی نے اپنے ہی اہلخانہ کی جان لے
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 18 سالہ یحییٰ خورشید کو بھی پب جی کا جنون تھا۔۔ یحیٰ نے والد کا پسٹل اٹھایا اور اپنے ساتھ کمرے میں لے گیا، پستول سے کھیلتے ہوئے اچانک چلنے والی گولی نے موقع پر ہی اس کی زندگی لے لی۔۔
Montage
VO
ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ یہ گیم مسلسل کھیلنے سے پلئیرز اپنے آپ کو اس گیم کا حصہ سمجھ بیٹھتے ہیں اور اپنے اردگرد کے ماحول پر اثر انداز ہوتے ہیں۔۔ والدین کو اپنے بچوں کی مصروفیات اور عادات پر گہری نظر رکھنا ہو گی۔۔
SOT ماہر نفسیات
VO
چند سالوں میں نواں کوٹ، کاہنہ، مصطفیٰ ٹاؤن اور شمالی چھاؤنی سمیت متعدد واقعات میں کئی نوجوانوں نے پب جی گیم کے زیر اثر خودکشی کی یا اپنے اہلخانہ کی جان لی۔ ان واقعات میں مجموعی طور پر 10 سے زائد انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔۔ ریاض احمد آج نیوز لاہور ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں