روشینہ فاطمہ نے خود کو سوسائٹی مالکن ظاہر کیا، پراپرٹی کاغذات مانگے، ٹرانسفر فیس بھی لے لی، متاثرہ خاتون فرحت مسعود سادہ کاغذ پر دستخط لیکر قبضہ مافیا رانا اعظم کو جعلی ٹرانسفر لیٹر جاری کیا، مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

سی ای او پانیئر سوسائٹی جعلساز نکلی، بیوہ کا 2 کنال کا گھر ہتھیانے کی کوشش
روشینہ فاطمہ نے خود کو سوسائٹی مالکن ظاہر کیا، پراپرٹی کاغذات مانگے، ٹرانسفر فیس بھی لے لی، متاثرہ خاتون فرحت مسعود
سادہ کاغذ پر دستخط لیکر قبضہ مافیا رانا اعظم کو جعلی ٹرانسفر لیٹر جاری کیا، مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے
لاہور (پ ر) پانیئر ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کی سی ای او روشینہ فاطمہ جعلساز نکلی، کینیڈا کی رہائشی اوورسیز پاکستانی بیوہ فرحت مسعود کے 2 کنال کے گھر کو جعلی ٹرانسفر لیٹر پر دستخط کرکے فروخت کرنے کی کوشش، متاثرہ بیوہ خاتون انصاف کے حصول کیلئے پولیس کے اعلیٰ افسران کے دروازے پر، تھانہ چونگ میںروشینہ فاطمہ سمیت فراڈیے گروہ کے خلاف زیر دفعہ 471/468/420 کا مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے تفصیلات کے مطابق پانیئر ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی بیوہ فرحت مسعود نے بتایا کہ میرے خاوند مرحوم نے 35 سال قبل سوسائٹی میں گھر تعمیر کیا تھا جس میں رہائش پذیر ہوں میرے خاوند انتقال سے قبل کینیڈا میں مقیم تھے اور بذریعہ مختار عام بروئے دستاویز نمبر 1397 بہی نمبر 04 جلد نمبر 692 مورخہ 01-09-2022 سب رجسٹرار علامہ اقبال ٹاؤن مقرر کیا اور گفٹ ڈیڈ سائلہ کے نام کر دی سائلہ تمام کاغذات سوسائٹی آفس لے کر گئی تو وہاں پر موجود روشینہ فاطمہ نامی خاتون نے کہا کہ میں سوسائٹی کی مالکن ہوں اور کہا کہ پراپرٹی نام کرنے کے عوض ٹرانسفر فیس درکار ہے جو سائلہ نے ادا کر دی جس کے بعد روشینہ نے سائلہ سے تین عدد سفید کاغذات پر دستخط لیے اور ٹرانسفر لیٹر نمبر 786/PHS/5 مورخہ 26-09-2022 بنا کر دیا سائلہ جب اپنا مکان فروخت کرنے لگی تو روشینہ فاطمہ نے بدنیتی سے سفید کاغذات پر جو دستخط لیے اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے قبضہ مافیا رانا محمد اعظم نامی شخص کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلی ٹرانسفر لیٹر جاری کردیا اور میرے رہائش پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش بھی کی ان فراڈیے گروپ نے میرے اور میرے بھائی کے خلاف تھانہ چونگ میں مقدمہ درج کرایا جو کہ بعد تفتیش خارج ہوگیا سائلہ کی درخواست پر اے ایس پی کامل مشتاق نے انتہائی ایمانداری سے انکوائری کرتے ہوئے قبضہ مافیا کی سرغنہ روشینہ فاطمہ اور فراڈیے گروپ کے خلاف تھانہ چونگ نے دھوکہ دہی ، فراڈ اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا مقدمہ نمبر24/4647 درج کیا ذرائع سے معلوم ہوا کہ روشینہ فاطمہ اپنے گروپ کے ہمراہ سوسائٹی میں کسی بھی مالک کو پراپرٹی فروخت کرنے کے لیے اسی طرح دھوک دہی اور فراڈ کرنے کی کوشش میں مصروف رہتی ہیں تاکہ کوئی بھی پراپرٹی اس کی اجازت کے بغیر فروخت نہ ہو اور عدالتی حکم امتناعی لے کر خود ہی سستے داموں خریدنے کا دھندا جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں