لکڑیاں لوڈ کرنے کے انکار پر شہری کی جان لینے والا ملزم گرفتار

لکڑیاں لوڈ کرنے کے انکار پر شہری کی جان لینے والا ملزم گرفتار، تفتیش جاری، تفصیلات کے مطابق معظم خان ولد شیر باز سکنہ سرگ سالار نے تھانہ صدر اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ محنت مزدوری کرتا ہے، وہ اپنے گھر میں اپنے خاندان کے ہمراہ موجود تھا کہ سجاول خان اپنے بھائیوں لال زمرد اور شاکر خان کے ساتھ ہمارے گھر آگیا اور میرے والد کو گالم گلوچ کرنے لگے کہ آپ مزدوری پر لکڑیاں لوڈ کرنے کیوں نہیں آتے ہو،اور دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکل گئے اور ہمارے گھر کے ساتھ نوازش خان کی چھت پر چڑھ کر سجاول خان نے بندوق سے سیدھا فائر بانیت قتل کیا، جو کہ میرے والد کو سر پر لگا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے، تھانہ صدر اٹک پولیس نے مقدمہ قتل درج کر کے شہری کی جان لینے والے ملزم سجاول خان ولد محمد خان سکنہ سرگ سالار اٹک کو گرفتار کر کے اس کا عدالت سے ریمانڈ جسمانی حاصل کر لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں