کوئٹہ: وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال وزیر اعلی ہاوس میں گوادر معاہدے کی یاداشت پر دستخط کردیئے گوادر شپ یارڈ سے متعلق باہمی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔: ڈپٹی سیکرٹری دفاعی پیداوار اور سیکرٹری صنعت وحرفت حافظ عبدلماجد نے دستخط کئے۔
آج تاریخی دن یے بھارت کے 43 اور بنگلہ دیش میں 26 شپ یارڈ ہیں ۔وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ کراچی کے بعد گوادر میں جدید شپ یارڈ بنا یے گوادر شپ یارڈ کراچی کی نسبت بڑا یے ۔: شپ یارڈ میں جدید بحری جہازوں کی تیاری ہوگی ۔وفاقی وزیر برائے شپ یارڈ کی صنعت بلوچستان کے ریونیو میں اضافہ کرے گا ۔گوادر شپ یارڈ جہازوں کی مرمت بھی کرے گا گوادر شپ یارڈ میں بحری جہازوں کیلئے تمام مطلوبہ سامان دستاب ہوگا ۔بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے گوادر شپ یارڈ میں خصوصی تربیت کے مواقع بھی ہونگے ۔بلوچستان کے نوجوانوں کو گوادر شپ یارڈ میں ترجیح دی جائے گی وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں گوادر شپ یارڈ میگا منصوبہ ہے۔
