اپنے دوست کو ذبخ کرنے والے قاتل کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی

ایڈیشنل سیشن جج شبقدر ون جمال شاہ مسعود نے اپنے دوست کو ذبخ کرنے والے قاتل کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی

سید زاہد علی چشتی

تفصیلات کے مطابق 2018 میں تھانہ شبقدر کے حدود میں مجرم نظام الدین ولد نیاز الدین نے اپنے دوست نصرا علی ولد غلام نبی کو ذبخ کردیا تھا قتل کے تین مہینے بعد مجرم نظام الدین کو اس وقت کے ایس ایچ او شبقدر سب انسپکٹر بسم اللہ جان نے گرفتاری کرلیا تھا۔

قاتل نظام الدین نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ میرے دوست نصرا علی کے پاس دو لاکھ روپے تھے تو میں نے بہانے سے اپنے مقتول دوست کو دریائے کنارے حاجی زئی لے آیا
حاجی زئی کے دریا کنارے پہلے اپنے دوست نصرا علی کو تربوزہ کھلایا اور بعد میں اپنے چاقوں سے اسے ذبخ کرکے ان کے جیب سے دو لاکھ روپے نکالے۔

متذکرہ کیس میں قاتل نظام الدین پچھلے چھ سال سے بحیثیت حوالاتی جیل میں تھا اور پرسوں متذکرہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج شبقدر ون جمال شاہ مسعود نے قاتل نظام الدین ولد نیاز الدین کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جرمانہ کی عدم ادائیگی کے صورت میں قاتل نظام الدین مزید چھ ماہ قید میں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں