کشمیر میڈیا سروس کے سربراہ محسن کشمیر شیخ تجمل الاسلام دنیائے فانی سے رخصت کر گئے

انا للہ و انا الیہ راجعون

کشمیر میڈیا سروس کے سربراہ شیخ تجمل الاسلام، اسلام آباد انتقال کر گئے
‏آپ نے پسماندگان میں بیوا اور بیٹی چھوڑی۔
‏1979 سے 1984 تک اسلامی جمعیت طلبہ مقبوضہ کشمیر کے ناظم اعلیٰ رہے۔ کشمیر یونیورسٹی سرینگر سے ایل ایل بی اور ایم اردو کی ڈگریاں حاصل کیں۔ قید و بند کی صوبتیں برداشت کیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے سربراہ محسن کشمیر شیخ تجمل الاسلام دنیائے فانی سے رخصت کر گئے
محسن کشمیر شیخ تجمل الاسلام صاحب اس دنیائے فانی سے رخصت کر گئے ہیں ان للہ وان الیہ راجعون

‏تحریک ازادی کشمیر کے لیے فکری محاذ میں سرگرم عمل، سید علی گیلانی کے تربیت یافتہ، مجاہد، سکالر اور دانشور شیخ تجمل الاسلام اج اسلام اباد میں انتقال فرما گئے۔

‏کشمیر میڈیا سروس کے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ تجمل الاسلام جلاوطنی میں انتقال کر گئے
ایک ماہ قبل انھیں اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
‏ڈائریکٹر کشمیر میڈیا سروس شیخ تجمل اسلام کرونا وائرس کے باعث پمز ہسپتال اسلام آباد میں انتقال کرگئے، انکا تعلق سرینگر سے تھا میڈیا کے محاز پر تحریک آزادی کشمیر کیلئے شیخ تجمل اسلام کی گرانقدر خدمات ہیں،

آئی پی ایس کے کشمیر ورکنگ گروپ کے رکن، کشمیر میڈیا سروس کے سربراہ اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کے سینیر رہنما شیخ تجمل الاسلام صاحب کی نماز جنازہ آج، بروز پیر ،مورخہ 6ستمبر2021 کو ان کے گھرکے سامنے ، مکان نمبر 409،سٹریٹ4/2 پولیس فائونڈیشن اسلام آباد (عقب کیش اینڈ کیری) 9 بجے صبح ادا کی جائے گی۔

الله تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے…آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں