اٹک میں MNA اور مسلم لیگی عہدیدار غائب ہوگئےPMLN کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف چوک میں احتجاج کیا،پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی

عدالتی فیصلوں کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے فوارہ چوک میں احتجاج کیا،احتجاجی شرکا نے رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن)شیخ آفتاب احمد اورسابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان کی تصاویر والے بینز زجن پر عدالتی غنڈہ گردی نامنظور کے نعرے درج تھے،احتجاج میں شیخ آفتاب احمد،ملک حمید اکبر سمیت مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی عہدیدار نے شرکت نہیں کی،مرکزی چیئرمین پاکستان پیس کمیٹی انٹرنیشنل ہیومین نقاش علی خان عدالتی غنڈہ گردی کے خلاف نعرہ بازی کراتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر تنقید کی،غیر معروف افراد پر مشتمل احتجاجی شرکا تصاویر اور وڈیو بنا کر منتشر ہو گئے،شرکاء دو گھنٹوں تک فوارہ چوک میں موجود رہے،احتجاج کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیت پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں