اٹک پولیس نے دن دیہاڑے پٹرول پمپ کے مالک کو قتل اور منیجر کو زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اٹک پولیس کسی بھی سنگین جرم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈی پی او آفس اٹک میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے،انہوں نے مقدمہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 11جون کو مدعی مقدمہ علی محمد ساجد نے بیان دیا ہے کہ میجر (ریٹائرڈ) شیر علی ولد نگاہ حسین سکنہ لالہ زار کالونی عسکری 7 راولپنڈی کے ملکیتی PSO پٹرول پمپ کوہاٹ روڈ فتح جنگ پر بطور منیجر ملازم ہوں میجر (ر) شیر علی اپنے بیٹے حیدر علی کے ہمراہ پٹرول پمپ پر آئے اپنے آفس میں بیٹھ گئے جبکہ حیدر علی آفس کے سامنے فون پر مصروف ہو گیا، میں اور میجر (ر) شیر علی آپس میں بات چیت کر رہے تھے اور دیگر عملہ اپنے کاموں میں مصروف تھا کہ 2 نامعلوم اشخاص ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے آفس کے سامنے موٹر سائیکل روک کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جو میجر (ر) شیر علی کو گردن میں فائر لگے، جو کہ ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ میرے بازو کی کہنی میں فائر لگے جس سے میں مضروب ہوگیا اور خوش قسمتی سے میری جان بچ گئی،جس پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا، انہوں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ سب انسپکٹر فیصل امین کی زیر نگرانی، انچارج ایچ آئی یو اور پولیس افسران و جوانان تھانہ فتح جنگ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، واقعہ میں ملوث نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا ٹاسک سونپا جس پر پولیس کی ٹیم نے شبانہ روز محنت کر کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر جدید ٹیکنالوجی اور کمیونٹی پولیسنگ کی مدد سے میجر (ریٹائرڈ) شیر علی کو قتل کرنے اور علی محمد ساجد کو زخمی کرنے والے ملزمان مہربان احمد ولد غلام اکثر اور ارباب رشید ولد عبدالرشید سکنائے محلہ کالج موڑ فتح جنگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے، ملزم مہربان احمد ولد غلام اکثر کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشیں پسٹل 9mmمعہ گولیاں اور ارباب رشید ولد عبدلرشید کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے ہر دو کے خلاف اسلحہ آردیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ملزمان کا ریمانڈ جسمانی لے کر مزید تفتیش جاری ہے جن سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور موبائلز فون وغیرہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا،انہوں نے تھانہ فتح جنگ پولیس ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس کسی بھی سنگین جرم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اٹک: ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی پریس کانفرنس تھانہ نیو ایئرپورٹ کی حدود میں قتل کی واردات کا ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ ملزم عدنان گاڑی چھین کر قتل کے بعد فرار ہو گیاتھا ۔فتح جنگ کے رہا ئشی ملزم نے گاڑی ڈرائیور کو تیز دھا ر آلہ سے قتل کیاتھا ۔ گرفتاری کے ڈر سے ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ حاجی شاہ روڈ پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ۔پڑتال کرنے پر گاڑی کی ڈگی سے نمبر پلیٹیں برآمد ہوئیں جو کہ مقدمہ بالا میں چھینی گئی گاڑی کی ہیں تھانہ فتح جنگ کی حدود میں ایک ماہ قبل پٹرول پمپ کے مالک کے قتل میں ملوث دوملزمان گرفتار۔ملزمان مہربان اور ارباب رشید کا تعلق تحصیل فتح جنگ سے ہے دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔مقتول میجر ریٹائرڈ شیر علی کو اندھا دھند فائرنگ سے قتل کیا گیا تھا ۔دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے میجر صاحب کے پارٹنر کے کہنے پر قتل کی واردا ت کی ۔ میجر ریٹائرڈ شیر علی کا پارٹنر ملائشیا میں بھا گ گیا ہے ، جس کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے اس بہمانہ قتل میں میجر صاحب کے ایک رشتہ دار کو بھی کر گرفتار کر لیا ہے ۔ دونوں تھانوں کے عملہ اور افسران کی اچھی کاکردگی رہی ہے ، جس پر شابا ش دیتا ہوں پولیس اپنے فرائض کی سرانجام دہی کے لئے کسی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں کرے گی