پاکستانی نجی چینل کے رپورٹرعبدالمتین اچکزئی کیمرہ مین سمیت قندہار میں افغان طالبان نے گرفتار کر لئے ۔

پاکستانی نجی چینل کے رپورٹرعبدالمتین اچکزئی کیمرہ مین سمیت قندہار میں افغان طالبان نے گرفتار کر لئے ۔

تفصیلات کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والا پاکستانی نجی نیوز چینل کے رپورٹر عبدالمتین اچکزئی کمیرہ مین سمیت دوران رپورٹنگ قندہار میں افغان طالبان نے حراست میں لے لیا ہے طالبان ذرائع کے مطابق وہ بغیر اجازت کے ویڈیوز بنا رہے تھے جن سے موبائل چھین کر نامعلوم مقام پر منتقل کرلیا ہے اہل خانہ کے مطابق عبدالمتین اچکزئی سے گزشتہ شب وٹس اپ کے زریعے بات ہوئی تھی جس کے بعد رابطہ منقطع ہوا ہے افغان طالبان انفارمیشن دفتر کے مطابق پاکستانی صحافی عبدالمتین اچکزئی اور کیمرہ مین عبدالحمید کو قندہار شہر میں بغیر اجازت کے ویڈیوز بنانے اور سیکورٹی خدشات پر حراست میں لیا گیا ہے اہل خانہ کے مطابق عبدالمتین کو اپنے نیوز چینل کی طرف سے طالبان احکام کے ساتھ اجازت لینے پر بھیجا گیا ہے جنہیں گرفتار کرکے کنٹینر میں بند کئے ہیں صحافی تنظیموں نے واقع کی سخت مذمت کی اور آزادی صحافت پر حملہ تصور کیا ہے افغان طالبان کے مطابق صحافیوں سے تفتیش جاری ہے اور احکامات ملتے ہی جلد رہا کئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں