*بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام – 8 خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا*
ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کاروائی
بیرون ملک جانے والی 8 خواتین کو آف لوڈ کردیا گیا
ملزمان 2 مختلف پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جا رہی تھیں
ملزمان میں سوبا بی بی، خدیجہ بی بی، آسیاء بی بی، سائرہ بی بی، ساجدہ بی بی، سلماء بی بی، سمیناء بی بی اور نغمہ بی بی شامل
گرفتار ملزمان عمرے کے غرض سے سعودی عرب جا رہی تھیں
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سعودی عرب میں بھیک مانگنے جا رہے تھے۔
ملزمان کے پاس فی کس 200 ریال برآمد ہوئے
ملزمان کا تعلق بہاولنگر سے ہے
ملزمان کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔
*جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام – 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا*
ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کاروائی
جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا
ملزمان فلائٹ نمبر FZ318 کے ذریعے برطانیہ جا رہے تھے
ملزمان کی پاپسورٹس پر برطانیہ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے
ملزمان کی شناخت عادل جاوید اور سلیم نصیر کے نام سے ہوئی
ملزمان کا تعلق خانیوال سے ہے
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹ سے 3 لاکھ 50 ہزار کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے
گرفتار ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔
مزید تفتیش جاری ہے
ترجمان ایف آئی اے