شمالی وزیرستان ۔ تحصیل میران شاہ کے علاقے عیدک میں آج کچھ خوارج سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے کے لیے گھات لگا کر بیٹھے ہوئے تھے ۔ عیدک کے غیور عوام کو جب دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کا پتہ چلا تو پورا گاؤں ان کے خلاف مزاحمت کیلئے اکٹھا ہو گیا ہجوم کو اپنی طرف آتا دیکھ کر دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے، اپنا اسلحہ بھی پیچھے چھوڑ کر بزدلانہ طور پر بھاگ نکلے۔
اس کے بعد ملک و مشران اور مقامی لوگوں نےعیدک بازار میں دہشتگردی کیخلاف ایک ریلی بھی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ کے بعد کسی شرپسند کو اپنے علاقے میں انتشار پھیلانے کی اجازت بلکل نہیں دیں گے۔
امن پسندی کی یہ لہر علاقے کی خوشحالی کی جانب اہم قدم ہے۔
#peaceful_northwaziristan
#NorthWaziristan
#PakArmy_OurPride
#پرامن_وزیرستان_خوشحال_وزیرستان
