اسلام آباد: :::آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ تھانہ کراچی کمپنی کا اچانک دورہ
ہر ایس پی کو اپنے زون کے کسی ایک تھانہ میں روزانہ ایک گھنٹہ مختص کرنے کی ہدایت
ایس پی شہریوں سے ملاقات کر کے انکے مسائل حل کریں گے۔ آئی جی اسلام آباد
آئی جی اسلام آباد نے تھانہ میں آئے ہوئے سائلین سے بھی گفتگو کی
تھانوں میں کھڑی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کو مناسب جگہ منتقل نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار
عرصہ دراز سے کھڑی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کو فوری مناسب جگہ منتقل کرنے کی ہدایت
جن گاڑیوں کی شناخت ہوچکی ہے اصل مالکان کے جلد حوالے کرنے کی ہدایت
جبکہ عدم شناخت والی گاڑیوں وموٹرسائیکلز کو آکشن کرانے و دیگر انتظامات کرنے کی ہدایت
مقدمات میں مطلوب گاڑیوں وموٹرسائیکلز کو بھی مناسب جگہوں پر فوری منتقل کیا جائے
تھانوں کے اندرونی حصوں کو صاف ستھرا ،خوبصورت بنایا جائے۔ آئی جی اسلام آباد
تاکہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کو تحفظ کے ساتھ دوستانہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ قاضی جمیل الرحمان