طفیل نیازی کے چھوٹے بھائی معروف لوک اور صوفی گائیک قربان علی نیازی آج انتقال کر گئے


دنیا بھر میں لوک موسیقی کو پہچان دینے والے طفیل نیازی کے چھوٹے بھائی معروف لوک اور صوفی گائیک قربان علی نیازی آج انتقال کر گئے

. حکومت پاکستان نے ان کے فن کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازہ تھا. وہ سانس کی تکلیف کے باعث پمز ہسپتال میں زیراعلاج تھے جہاں پر وہ خالق حقیقی سے جا ملے. قربان نیازی 50 سال سے فن موسیقی سے وابستہ تھے .انھوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا. ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 23 اگست بروز پیر بعد از نماز مغرب نیوکٹاریاں قبرستان آئی جے پی پرنسپل روڈ ادا کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں