راولاکوٹ (آصف اشرف ) قتل کی لرزہ خیز واردات
کاسراغ لگا دیا گیا، 12 سالہ بچی کی نعش گٹر سے برآمد
12 سالہ حلیمہ زاہد کو قتل کر کے گٹر میں پھینکا گیا تھاملزم کی نشان دہی پہ نعش برآمد
عباس پور( ٹنگیڑاں ) کے رہائشی سید زاہد شاہ بخاری کی 12 سالہ بچی 16 اگست کو گھر سے لاپتہ ہو گئی تھی ،جس کی ایف آئی آر تھانہ پولیس عباس پور میں درج کروائی گئی پولیس نے بچی کو اغواء کے شک پہ سید محسن مشتاق کو حراست میں لیا دوران تفتیش محسن مشتاق نے 12 سالہ بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا قاتل بچی کا حقیقی رشتہ دار بتایا جاتا ہے ملزم کی نشان دہی پہ معصوم بچی کی برہنہ حالت میں تشدد زدہ نعش برآمد کر لی محسن مشتاق نے حلیمہ زاہد کوقتل کر کے نعش گٹر میں پھینک دی تھی پولیس نے لاش برامد کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال عباس پور منتقل کر دی ہے جہاں پوسٹ مارٹم جاری ہے معصوم بچی کا قاتل محسن مشتاق پولیس کی حراست میں ہے 16 اگست سے لاپتہ بچی کی تلاش جاری تھی ملزم کو شک کی بنیاد پہ گرفتار کیا گیا ملزم محسن مشتاق کی عمر 40 سے 45 سال بتائی جاتی ہے نعش گٹر سے برہنہ حالت میں ملی جس پہ تشدد کے واضع نشان تھے اتوار کو معصوم بچی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا
