اٹک سے 70 کلو میٹر دور تحصیل جنڈ میں 19 سالہ جوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر ڈالا،تفصیلات کےمطابق ریسکیو 1122 تحصیل جنڈ دفتر میں عینی شاہدین نے آ کر بتایا کہ 19 سالہ مبشر اقبال ولد ابرار احمد نے خود کو سر میں گولی مار دی ہے اطلاع پا کر ریسکیو تحصیل جنڈ کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور پولیس کی موجودگی میں لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال جنڈ منتقل کر دیا۔