کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،، پکنک پر جانے والے خواتین اور بچیوں سمیت سات افراد لقمہ اجل بن گئے ،، واقعہ ماڑی پور بس اڈے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، گورنر سندھ کا حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ،،
کراچی ماڑی پور بس اڈہ کے قریب پکنک منانے جانے والی کوسٹر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی ۔۔۔۔
3 بچیوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق، جبکہ چودہ افراد زخمی ہوگئے
عینی شاہدین کےمطابق تیزرفتار کوسٹر گلی سے نکلنے والے ٹرالر کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوئی ،، جو حادثے کا سبب بنی
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق بھی ایک ہی خاندان سے ہےجو عزیزآباد میں رہائش پذیر تھا
جاں بحق بچیوں کی شناخت 6 سالہ سکینہ، 4 سال زینت 10 سالہ کنزہ کے نام سے ہوئی جبکہ 14 سالہ قدیر 40 سالہ صغری اور 45 سالہ سعدیہ بھی مرنے والوں میں شامل ہیں
زخمیوں کو سول اسپتال ٹرامہ سینٹر لایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ،، ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہوگیا پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لیکر مقدمے کا اندراج شروع کردیا ہے،، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کمشنر کراچی اور کراچی پولیس چیف سے بس حادثہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،،،