پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور اجو کا تھیٹر کے اشتراک سے ڈرامہ ”دارا” پیش کیا گیا اس خوبصورت پلے کو دیکھنے کے لئے آسلام باد اور راولپنڈی کے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فنکاروں کی جاندار پرفارمنس پران کوتالیاں بجا کر زبردست دادی معروف ڈرامہ نگارشاہد ندیم کاتحریرکردہ اسٹیج ڈرامہ ’’دارا دکھایا گیا ۔دارامغل بادشاہ شاہ جہاں کے وارث بیٹوں کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس میں ان واقعات کا تذکرہ ہے جن کے نتیجے میں شاہجہان کے بڑے بیٹے اورنگزیب نے اپنےچھوٹے بھائی دارا شکوہ پر فتح حاصل کی۔ اس ڈرامے کو سال 2015 میں نیشنل تھیٹرلندن میں پیش کیے جانے والی پہلی اوریجنل ساوتھ ایشین پروڈکشن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔داراکو سب سے پہلے سال 2010 میں اجو کا تھیٹر نے الحمرا آرٹس کونسل لاہورمیں پیش کیا تھا، جس کے بعد اسے بھارت میں دہلی، امرتسر، لکھنؤ ، حیدرآباد اور جے پورمیں اسٹیج پرپیش کیا گیا۔ دارا کو پاکستان سمیت کئی ممالک میں بہت شاندار کامیابی ملی ہے
