دو شنبے سے اسلام آباد فلائیٹ کی افتتاحی تقریب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افتتاحی تقریب میں سومن ائیر فلائیٹ کا افتتاحی کیک کاٹا سومن ائیر فلائیٹ کا آغاز آج سے باقاعدہ ہو گیا

گورنرخیبرپختونخوا

شاہین ائیر پورٹ سروسز کیجانب سے دو شنبے سے اسلام آباد فلائیٹ کی افتتاحی تقریب

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افتتاحی تقریب میں سومن ائیر فلائیٹ کا افتتاحی کیک کاٹا

دوشنبے تاجکستان سے اسلام آباد سومن ائیر فلائیٹ کا آغاز آج سے باقاعدہ ہو گیا

دوشنبے سے اسلام آباد آغاز ہونے والی سومن ائیر فلائیٹ کی افتتاحی پرواز سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی دوشنبے روانہ ہو گئے

افتتاحی تقریب میں تاجکستان کے سفیر شریفزادہ یوسف تاخیر، جنرل منیجر شاہین ائیرپورٹ سروسز شاہد ندیم،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید آفتاب گیلانی و دیگر موجود تھے

گورنر خیبرپختونخوا نے شاہین ائیرپورٹ سروسز کی سومن ائیر فلائیٹ کے آغاز پر منیجمنٹ کو مبارکباد پیش کی

سومن ائیر فلائیٹ پاکستان اور تاجکستان کے مابین فضائی سفر میں ایک بہترین اضافہ ہے، فیصل کریم کنڈی

آرام دہ فضائی سفری سہولیات سے دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت میں مزید اضافہ ہو گا، فیصل کریم کنڈی

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان سفارتی، اقتصادی، ثقافتی تعلقات کی ایک تاریخ ہے، فیصل کریم کنڈی

دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں فضائی سفری سہولیات میں اضافہ خوش ائیند ثابت ہو گا، فیصل کریم کنڈی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں