گزشتہ روز اسلام آباد واقعہ کلعدم سپاہ صحابہ گروہ کی ایک مسجد جامعہ حفصہ پر تحریک طالبان کے جھنڈے لگائے جانے والے واقعہ کے خلاف کابل سے تحریک طالبان کے نمائندہ خصوصی نے اس بات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اپنا بیان دیا، کہ پاکستان کی لال مسجد تنظیم یا کسی قسم کی تحریک طالبان پاکستان TTP سے ہمارا کوئی تعلق نہ کبھی تھا، نہ کبھی ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ گروہ اسلام دشمن اور مسلمان بن کر مسلمان کے قتل کے دھشتگرد گروہ ہیں، جبکہ افغان طالب صرف اسلام کے اس دشمن پر وار کرتا ہے، جو ہتھیار لے کر ہماری مسلم سلطنت پر حملہ کرے۔
مزید نامہ نگار نے بتایا کہ اب سے پہلے طالبان کو میڈیا نے امریکی ایما پر اور انکی مسلمان قتل پالیسی میں مدد دینے کیلئے انہیں ہمیشہ دھشتگرد دکھایا، گزشتہ شب یہ بات دوبارہ کی گئی کہ حکومت پاکستان اور افواج پاکستان نے دھشتگردوں کے خلاف قابل فخر قربانیاں دیں، مگر وہاں کے ٹیوی چینلز نے WAR AGAINST TERROR امریکی ایجنڈا کو دکھا کر ہمارے خلاف بہت کام کیا، جسکی وہ شدید مذمت کرتے ہیں، اور انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو تنبیہ کی کہ جب بھی امریکہ مسلمان ممالک پر ہم مسلمانوں کا قتل عام شروع کرواتا ہے، تو وہ مسلمان ممالک کے ٹیوی چینلز سے ہمیں دھشتگرد مشہور کرواتا ہے، تاکہ مسلمان کو امریکی قتل عام کے سامنے کھڑا نہ ہونے دیا جائے، ورنہ امریکہ یا نیٹو کی جرآت نہ ہو سکے کہ وہ کبھی کسی مسلمان ممالک پر قتل عام کروا سکے۔
