سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں معاملہ، اٹارنی جنرل نے سنی اتحاد کونسل کی اپیلیں مسترد کرنے کی استدعا کردی، اٹارنی جنرل نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا
جواب میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی تقسیم کے وقت پارلیمانی جماعت نہیں تھی، سنی اتحاد کونسل نے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا، آزاد ارکان کی شمولیت سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتی، سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے کوئی فہرست جمع نہیں کرائی،آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے باوجود وہ آزاد ہی رینگے،مخصوص نشستیں صرف اس سیاسی جماعت کو دی جا سکتی ہیں جس نے ایک سیٹ عام انتخابات میں جیتی ہو، مخصوص سیٹوں کیلئے فہرست کا مقررہ تاریخ تک جمع کرانا لازمی ہے، استدعا ہے سنی اتحاد کونسل کی اپیلیں خارج کی جائے،الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ برقرار رکھا جائے۔