Skip to content
Post Views: 124
- اٹک میں سکول اور دربار پر نصب پانی کی موٹریں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، دوران تفتیش چوری شدہ موٹروں کی مالیتی رقم برآمد، تفصیلات کے مطابق ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ماڈل ایلمنٹری سکول وحید امتیاز ولد منیر حسین نے تھانہ نیو ائیرپورٹ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ دن کے وقت سیکورٹی گارڈز ڈیوٹی پر ہوتے ہیں جبکہ رات کے وقت سکول میں کوئی نہ ہوتا ہے جس کا فائدہ اٹھا کر نامعلوم چور نےسکول میں لگی پانی کی موٹر چوری کر لی ہے ،اسی تھانہ میں ہارون الرشید ولد آغا جان نےایف آئی آر درج کرائی ہے کہ دربار سخی حسین شاہ سے کسی نے پانی کی موٹر چوری کر لی ہے پولیس نے مقدمات درج کر کے موٹریں چوری کرنے والے ملزم مرسلین ولد محمد امیر سکنہ چھپریاں فتح جنگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے دوران تفتیش چوری شدہ موٹروں کی مالیتی رقم برآمد کر لی گئی۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں