یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس فل پروف سیکیورٹی حصار میں اختتام پذیر۔

یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس فل پروف سیکیورٹی حصار میں اختتام پذیر۔
جلوس کے شرکاء کا بنوں پولیس کی کارکردگی پر اظھار تشکر.

تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس فل پروف سیکیورٹی حصار میں اختتام پذیر ہوا۔
جلوس کی نگرانی ڈی آئی جی بنوں ساجد علی خان اور ڈی پی او بنوں عمران شاہد خود کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی بنوں سلیم ریاض خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ریاض خٹک، ڈی ایس پی رورل ٹو رضوان خان ، ڈی ایس پی کینٹ عمران اسلم سمیت ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز موجود تھے۔ اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے رئیر اور فرنٹ کیلئے خصوصی سیکیورٹی ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔ روف ٹاپ پر بھی سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر معمور کئے گئے تھے۔ خفیہ انفارمیشن حاصل کرنے کیلئے سفید پرچات میں بھی ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔ بی ڈی ایس ٹیم، کے نائن یونٹ کے اہلکار بھی ڈیوٹیوں پر معمور کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ڈی پی او بنوں کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں لگائی گئی تھیں۔ جھاں آنے جانے والے تمام لوگوں کی سخت نگرانی جاری تھی۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کے پولیس موبائلز ان روڈ کئے گئے تھے۔ جلوس کی پرامن اختتام پذیر ہونے پر مشران حسینیہ نے ڈی آئی جی بنوں، ڈی پی او بنوں اور پورے پولیس فورس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں