سابق وزیر حکومت اور بزنس لیڈر چوہدری سعید کی طرف سے اسلام آباد کلب میں منعقدہ تقریب میں مکتوب کشمیر کے ممبران سمیت میڈیا سے منسلک نامور صحافیوں، وکلاء اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معتبر افراد نے شرکت کی ۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی کابینہ کے ممبر و سٹیٹ ویوز کے بانی ایڈیٹر۔سابق پریس سیکریٹری ہمراہ وزیر اعظم سید خالد گردیزی نے نظامت کے فرائض ادا کئے۔
سیکریٹری(ر)سلیم بسمل، میڈیا لیجنڈ محسن رضا، روزنامہ جموں کشمیر کے چیف ایڈیٹر عامر محبوب۔سابق مشیر حکومت مرتضی درانی، سربراہ جے کے ڈی پی محترمہ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ، اے کے این ایس کے صدر امجد چوہدری، سابق صدر نیشنل پریس کلب اور اینکر پرسن انور رضا، ایڈیٹر کشمیر ڈیسک اوصاف بشارت عباسی، سینئر صحافی و تجزیہ کار احمد منصور، کرنل(ر) سردار مرتضی سرور ، سینئر صحافی خالد منہاس،چیف ایڈیٹر سٹیٹ ویوز شہزاد خان، سینئر صحافی بلال ڈار،اینکرپرسن ناصر ہاشمی شریک ہوئے۔
نیوز اینکر پی ٹی وی نیوز نعیم الاسد،مینجنگ ایڈیٹر سٹیٹ ویوز کاشف میر، ریشن ٹی وی سے منسلک سینئر صحافی راجہ عثمان طاہر، سینئر جوائنٹ سیکریٹری نیشنل پریس کلب سید عون شیرازی نے شرکت کی ۔
تقریب میں اینکر اور سکالر عظمیٰ خان۔ سینئر پروڈیوسر انڈیپنڈنٹ اردو سحرش قریشی، اینکر پی ٹی وی نیوز ماہ قریشی، سکالر اور شاعر ماریہ نقوی، لاء سٹوڈنٹ سید حسنین گردیزی و دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی۔