اوکاڑہ / حلقہ پٹواری پر تشدد کا معاملہ ، ملزمان گرفتار
ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نےحلقہ پٹواری پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے رکھا تھا ،
سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آتے ہی ایس ایچ او ستگھرہ کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر رکھے تھے ، ملزمان نے پٹواری کا راستہ روک کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ، ریاض الحق کی مدعیت میں مقدمہ درج ،
تھانہ ستگھرہ پولیس نے ملزمان شہریار ، گلزار اور بابر کو گرفتار کر لیا
ملزمان نے مقدمہ کی رنجش کی بنا پر حلقہ پٹواری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا
تشدد کرنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی
ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، ڈی پی او