رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کاروائی سکندر گوٹھ گلزار ہجری سے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث مطلوب 2 ملزمان گرفتار

کراچی :رینجرزاورپولیس کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی
سکندر گوٹھ گلزار ہجری سے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث مطلوب 2 ملزمان گرفتار
ملزم یاسرعرف منا عرف علی اور محمد علی عرف بڑا سے ایک رکشہ بھی برآمد کرلیاگیا۔
ملزمان نے گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پرتراب حسین زیدی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا،
ملزم یاسر عرف منا نےانکشاف کیاکہ وہ اور اس کےساتھی کامران عرف کامو اورعمران عرف گلابی تراب حسین زیدی کےقتل میں ملوث ہیں
ملزم کے ساتھی کامران عرف کامو اور عمران عرف گلابی قتل کی واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے پنجاب فرار ہو گئے تھے
ملزمان کوکچھ عرصہ بعد پنجاب پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے دوران گرفتار کرلیا اور بعد میں کراچی سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا تھا،ترجمان رینجرز
ملزم یاسر عرف منا عرف علی کراچی میں روپوش تھا اور منا گینگ کے ایک کارندہ محمد توقیر پہلے سے رینجرز گرفتار کر چکی تھی،ترجمان رینجرز
ملزم محمد علی عرف بڑا نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ تین چار سال سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے
ملزم نےماہ رمضان میں اپنے دیگر ساتھیوں بابر، جمیل، عمران اور محمد نویدکے ہمراہ پورٹ قاسم پر قائم آئل فیکٹری میں ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی۔
سکیورٹی گارڈ کی جانب سے ڈکیتی مزاحمت پرملزمان نے سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا۔
ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں