ٹھٹھہ میں کارو کاری کے الزام پر نوجوان لڑکی اور لڑکے کے دہرے قتل میں ملوث 3 نامزد ملزمان گرفتار

*کارو کاری کے الزام پر نوجوان لڑکی اور لڑکے کے دہرے قتل میں ملوث مقتولین کے رشتہ داروں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں قتل کے مقدمات درج؛ دہرے قتل میں ملوث تینوں نامزد ملزمان گرفتار۔*

تفصیلات کے مطابق 14 اگست 2021 کو پولیس کو زرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملی کہ 10 اور 11 اگست کی درمیانی رات ایک نوجوان لڑکی عمر تقریباُ 16 سال اور اس کا کزن بنام امام الدین بروہی عمر تقریباُ 20 سال ،کو کارو کاری کے الزام میں لڑکی کے والد اور دوسرے رشتے داروں نے قتل کر دیا اور ان کی موت کو حادثاتی موت ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ معاملہ کہیں بھی رپورٹ نہیں ہوا اور دونوں لاشوں کی خفیہ طریقے سے تدفین کر دی گئی تھی۔

ایسی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹھٹہ جمعہ خان پھنور اور ایس ایچ او مکلی حسن پتا فی جائے وقوع پہ پہنچ کر معلومات حاصل کی۔ واقع کی تصدیق کے بعد مقدمہ نمبر 114/2021 سیکشن 302, 311,201,34 ت۔پ اور مقدمہ نمبر 115/2021 سیکشن 302,311,201,34 ت۔پ کے مطابق سرکاری مدعیت میں تھانہ مکلی پر مقدمات درج کردیے گئے تھے۔

*تینوں نامزد ملزمان مختیار علی بروہی (لڑکی کا ولد)، ایاز بروہی (لڑکے کے بھائی) اور داد محمد بروہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔*

گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم بھی کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی نشاندہی پہ دونوں مقتولین کی تدفین والی جگہہ کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں