سندھ رینجرز اورضلع ایسٹ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جنت گل سہراب گوٹھ سے افغانی ڈکیت گروہ کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔
گرفتار ملزمان میں جان آغا، امید گل عرف لغمانی اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز
ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ترجمان سندھ رینجرز
ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے کی 300 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں میں ملوث ہونے جبکہ دوران واردات 3 سے زائد شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم جان آغا نے ڈکیتیوں کے لیئے کئی بار درہ آدم خیل سے بذریعہ فیس بک اسلحہ منگوانے کا انکشاف کیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز
ملزم جان آغا ایک منظم گروہ کے سرغنہ کے طور پر اپنے گروپ کو آپریٹ کرتا تھا۔ترجمان سندھ رینجرز
ملزم جان آغا نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کئی بار گرفتاری کے ڈر سے ایران میں روپوشی کے لیئے چلا جاتا تھا اور کچھ عرصے بعد کراچی واپس آکر دوبارہ جرائم میں ملوث ہو جاتا تھا۔ ترجمان سندھ رینجرز
کراچی میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فروخت کر کے ان کے ساتھی افغانستان لے جانے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز
گرفتار ملزم جان آغا اور اس کے ڈکیت ساتھی اس سے پہلے بھی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کی پاداش میں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز
گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز