بجٹ کا بہانہ بناکر پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد وزیر اعظم شہباز شریف سے حکومت میں اپنا حصہ مانگنے پہنچ گیا پنڈی کی پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ پر شدید تحفظات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات*
وفد میں چیئر مین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سید خورشید شاہ،سید نوید قمر اور شیری رحمان شامل تھے
٭ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی قومی سیاسی امور پر گفتگو
٭ بجٹ 2024-2025 کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مزید مشاورت کی گئی
٭ معیشت کے حوالے سے مثبت اعشاریئے آ رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی کاروباری طبقے کی طرف سے بجٹ کی توثیق ہے: وزیراعظم
٭ ملکی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے: وزیراعظم
٭ نئے مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں: وزیراعظم
٭ کمیٹیوں کے ذریعے مزید مشاورت جاری رہے گی: ملاقات میں اتفاق
٭ ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی وزیراعظم کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا
٭ ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں