چینی باشندوں کی پاکستان میں سیکیورٹی پر اعتماد میں لینے کے لئے آرمی چیف کی ہدایت پر وزیر داخلہ محسن نقوی ایک مرتبہ پھر چینی سفارت خانے پہنچ گئے چینی سفیر سے اہم مزاکرات

اسلام آباد۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی سفارت خانے آمد

چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات

ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے بات چیت

پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے کئے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال

وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے۔ محسن نقوی

چین کے صدر۔ وزیراعظم اور اعلی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کے سکیورٹی پلان پر بھی بریف کیا

چینی سفیر نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا

چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے جامع اور موثر ایس او پیز بنائے ہیں۔ محسن نقوی

اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔ محسن نقوی

پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

کوشش ہے کہ کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے،محسن نقوی

پاکستان اور چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہر گز کامیاب نا ہونے دیں گے،محسن نقوی

پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں۔ چینی سفیر

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ چینی سفیر

وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور چینی سفارت خانے کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں