اٹک۔ ڈسٹرکٹ کورٹس اٹک میں قتل ہونے والے ایڈووکیٹ ملک اسرار کے گھر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان کی آمدجسٹس صداقت علی خان و دیگر جوڈیشری افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈسٹرکٹ کورٹس اٹک قتل معاملہ/اظہار تعزیت*
ڈسٹرکٹ کورٹس اٹک میں قتل ہونے والے ایڈووکیٹ ملک اسرار کے گھر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان کی آمدجسٹس لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ صداقت علی خان و دیگر جوڈیشری افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔اٹک کورٹس میں قتل ہونے والے ایڈووکیٹ ملک اسرار کے ورثاء سے اظہار تعزیت کی۔

اے ایس آئی نے بیوی کو طلاق دلانے میں کردار ادا کرنے کی پاداش میں اٹک کچہری میں اندھا دھند فائرنگ کر کے ممبر پنجاب بار سمیت 2وکلاء کو موت کے گھاٹ اتار دیا، قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار

اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔اٹک پولیس دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قاتل کو قرار واقعی سزا دلوا کر ہی دم لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں